ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا کو وزیراعلیٰ بنایاجائے: جی ٹی دیوے گوڈا

سدارامیا کو وزیراعلیٰ بنایاجائے: جی ٹی دیوے گوڈا

Mon, 08 Jul 2019 11:29:07    S.O. News Service

بنگلورو،7؍جولائی(ایس او نیوز) مخلوط حکومت کے وزراء کو چاہئے کہ وہ اپنے وزارت کی قربانی دے کر مخلوط حکومت کی حفاظت کریں۔ میں بھی وزیر کے عہدے کی قربانی دینے تیارہوں۔ یہ باتیں ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا نے کہیں۔ شہر کے جی پی نگر مں ے واقع جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کی رہائش گاہ میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کے لئے موجودہ وزراء کو قربانی دینی ہوگی۔ سینئر قائدین چاہیں تو میں بھی وزارت کی قربانی دینے تیار ہوں۔ مخلوط حکومت کی حفاظت کے لئے سدارامیا کو چاہیں تو وزیراعلیٰ کی کرسی نبھائیں۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین جو فیصلہ کریں گے، اس پر عمل کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ سدارامیا کو وزیراعلیٰ بنایاجاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔


Share: